اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی، سرقہ بالجبر،چوری، نقب زنی اورراہ زنی کی وارداتیں

October 02, 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اسلام آبادکے مختلف علاقوں میں ڈکیتی ،سرقہ بالجبر ،چوری ،نقب زنی اورراہ زنی کی وارداتوں میں شہری 3 گاڑیوں 3موٹرسائیکلوں، طلائی زیورات ،موبائل فونز اور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے۔تھانہ بھارہ کہوکو ناصر خان نے بتایاکہ میں اور میرا ڈرائیور عبدالواحد گاڑی میں بینک سے فار م ہاؤس کے ملازمین کی تنخواہ کی رقم دس لاکھ روپے لے کر واپس جارہے تھے جب ہم فار م ہاؤس کے گیٹ پر پہنچے تو 7مسلح آدمی درختوں میں چھپ کر بیٹھے تھے ہم نے گاڑی روکی اور ڈرائیور گیٹ کھولنے کے لیے اتُرا تو مسلح آدمیوں نے ہمیں پکڑ لیا اورگن پوائنٹ پرگاڑی میں سیٹ کے پیچھےکپڑے میں باندھی ہوئی رقم دس لا کھ روپے ، میرا پرس جس میں 18ہزا ر روپے اور ڈرائیو ر کاموبائل فون چھین کرفرارہوگئے۔ تھانہ ترنول کے علاقہ چودھری محلہ میں خرم شہزاد اپنی دودھ دہی کی د کان میں محمداسامہ کے ہمراہ موجودتھاکہ اسدوران دو مو ٹرسائیکلوں پر 4نوجوان لڑکے آئے جوگن پوائنٹ پر کاؤنٹر سے 25ہزا ر روپے اورایک موبائل چھین کرلے گئے ،تھانہ ترنول کومحمدعثمان افضل نے بتایاکہ میں نے مارٹ کے ساتھ واقع دکان کے مالک سلیمان کومارٹ پرنظررکھنے کاکہا ،جوہماری عدم موجودگی کافائدہ اٹھاتے ہوئے سلیمان اوراس کے پانچ ملازمین نے مارٹ کی دکانوں کے تالے کھول کرتقریباًپچاس لاکھ روپے کاسامان چوری کرکے فروخت کردیا۔تھانہ سنگ جانی کے علاقہ سکیٹربی 17میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار علی ارسلان سے موبائل فون اورایک لاکھ روپے چھین کرفرارہوگیا،تھانہ سنگ جانی کے علاقہ سیکٹرایف14میں محمداعجازکی ایک بھینس اور بچھڑی چوری ہوگئی ،تھانہ سنگ جانی کے علاقہ سیکٹرجی 13/1میں قاسم کیانی کے گھر اس کی اہلیہ اکیلی موجودتھی کہ دونامعلوم لڑکے داخل ہوئے جن کے ہاتھ میں چھری تھی۔ انہوں نے گھرمیں موجودمدعی کی بیگم سے کہاکہ ہمیں رقم دونہیں توتمہارے بچے کوذبح کردیں گے جس پرخاتون نے پرس میں سے پچاس ہزارروپے انہیں دئیے لیکن ملزموں نے مزیدرقم کاتقاضاکیااورگھرکی تلاشی لے کر25لاکھ روپے ،موبائل فون اورتین تولے کے طلائی زیورات لے کرفرارہوگئے ۔ملزموں کے دومزیدساتھی اوپروالی منزل کی سیڑھیوں میں موجودتھے ،تھانہ رمناکے علاقہ جی الیون میں رفاقت حسین کے فلیٹ کاکنڈاتوڑکرنامعلوم چورایک ہزاردرہم اور70ہزارروپے چوری کرکے لے گئے ،تھانہ رمناکے علاقہ جی الیون فورمیں ریاض حسین کے گھرسے نامعلوم چور چارلاکھ روپے اورسات تولے وزنی طلائی زیورچوری کرکے لے گئے ،تھانہ شمس کالونی کے علاقہ سیکٹرایچ 13میں دوموٹرسائیکل سوار گن پوائنٹ پرمحمداحتشام کاموبائل چھین کرلے گئے ، تھانہ شمس کالونی کے علاقہ کچا سٹاپ کے قریب این ایل سی کے سیٹی ٹی آئیپلانٹ کادروازہ توڑکرا یل سی ڈی ،سی پی یو،سافٹ ویئر یو ایس بی ، پلاٹ ٹول بکس ،کیمرہ سپلائی ،ڈی وی آ ر چوری کرلیاگیاتھانہ نون کے علاقہ چونگی نمبر26میں نامعلوم موٹرسائیکل سوارمحمدزوہیب کاموبائل چھین کرلے گیا،تھانہ نون کے علاقہ جھنگی سیداں میں محمداعظم کے زیرتعمیرمکان سے اینٹیں ،کرش ،ریت چوری ہوگئی ،تھانہ نون کے علاقہ سیکٹر آئی 14/3میں رہائشی کمرے سے عمران وغیرہ کے تین موبائل اوررقم چوری ہوگئی ،تھانہ لوہی بھیرکے علاقہ سواں گارڈن میں ذکاملک کے ایلومینیم اورگلاس وغیرہ مالیتی ایک لاکھ تیس ہزارروپے چوری ہوگئے ۔