میلاد فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام آستانہ عالیہ چشتیہ سے 10ویں میلاد ریلی

October 03, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر )میلاد فاوّنڈیشن پاکستان میں شامل دعوت محمدی و پاکستان نوجوان کونسل کے زیر اہتمام دیوان کے باغ آستانہ عالیہ چشتیہ سے 10ویں میلاد ریلی انعقاد پذیر ہو ئی جس کی قیادت پیر سید علی احمد امامہ شاہ بخاری، میلاد فاوّنڈیشن پاکستان کے صدر زاہد بلال قریشی، پیر محمد اسلم قادری، ملک عامر علی وینس، پیر ڈاکٹر غلام مصطفی چشتی، صاحبزادہ محمد ریاض نظامی، علامہ قاری سراج نظامی، قاری جاوید چشتی اور دیگر نے کی ریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے مشترکہ اعلامیہ پیش کیا گیاکہ ناموس رسالت و عظمت اہل بیت و صحابہ کے تحفظ کیلئے ہماری جانیں قربان ہیں اگر ضرورت پڑی تو ہم اپنی جانوں اور مال کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے زاہد بلال قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ناموس رسالت کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔