دوران ڈرامہ گر جانے سے معاون اداکار کی پسلی ٹوٹ گئی

October 03, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر)بابر تھیٹر میں زیر نمائش ڈرامہ "سوہنا مکھڑا اکھ مستانی"میں معاون اداکار جعفر بسکٹ دوران ڈرامہ سٹیج پر گر کر زخمی ہوگئے۔کامیڈین رمضان شہزاد اسے نشتر ہسپتال لے گیا جہاں ایکسرے کے بعد معلوم ہوا کہ جعفر بسکٹ کی پسلیوں میں فریکچر ہو گیا ہے تاہم ڈاکٹروں نے طبی امداد کے بعد اسے گھر بھیج دیا ہے۔