پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی جاری، مزید 49 گرفتار

October 03, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر)پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 08 منشیات فروش، 36 بھکاری، 03 اشتہاری مجرمان اور 02 عدالتی مفروران سمیت 49 ملزمان گرفتار کرکے 111 لیٹر شراب، 160 گرام چرس اور 1200 گرام بھنگ برآمد کرلیں۔پولیس تھانہ سٹی شجاع آباد نے ملزم محمد حبیب سے 25 لیٹر شراب، پولیس تھانہ کینٹ نے ملزم نصیر خان سے 12 لیٹر شراب، پولیس تھانہ مظفر آباد نے ملزم غلام شبیر سے 10 لیٹر شراب، ملزم شاہ محمد سے 20 لیٹر شراب، ملزم خورشید سے 160 گرام چرس، ملزم نذیر احمد سے 20 لیٹر شراب، پولیس تھانہ قطب پور نے ملزم آصٖف خان سے 1200 گرام بھنگ اور پولیس تھانہ شاہ شمس نے ملزم مجاہد سے 24 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔پولیس تھانہ بدھلہ سنت نے ملزمان راول خان، سہیل، پولیس تھانہ جلیل آباد نے ملزم جمشید، پولیس تھانہ چہلیک نے ملزمان حلیمہ بی بی، حمیداں، منظوراں، بشیراں، صحت مائی، تاجو مائی، پروین بی بی، پولیس تھانہ مظفر آباد نے ملزم مبشر، پولیس تھانہ دولت گیٹ نے ملزمان اللہ یار، محمد سلیم عثمان، عبدالرحمان، پولیس تھانہ حرم گیٹ نے ملزمان ریحان، غلام حسین، پولیس تھانہ بوہڑ گیٹ نے ملزمان حنیف، انعام الہی، محمد نوید، وپولیس تھانہ پاک گیٹ نے ملزمہ منظوراں مائی، پولیس تھانہ کپ نے ملزم قادر شاہ، پولیس تھانہ گلگشت نے ملزم لدھا، پولیس تھانہ شاہ رکن عالم نے ملزمان صدو اور محمد راشد، پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزمان محمد جاوید، علی شیر اور محمد محمد ممتاز کو بھیک مانگتے گرفتار کرکے مقدمات درج کر لیے۔ پولیس نے 03 اشتہاری مجرم اور 02 عدالتی مفرور گرفتار کرلئے۔