دوران ڈیوٹی جاں بحق ریلوے ملازم کی نماز جنازہ میں ڈی ایس اور دیگر افسران شریک

October 03, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے ملتان حماد حسن مرزا ، ڈویژنل انجینئر جمشید علی ، اسسٹنٹ انجینئر ، پی ڈبلیو آئی عابد ، آئی او ڈبلیو ملک کفایت الله سمیت ریلوے ملازمین کی بڑی تعداد نے دوران ڈیوٹی ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہونے والے ریلوے ملازم محمد اسلم کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔لواحقین سے تعزیت کی اور کہا کہ محمد اسلم کے بچے کاغذات دیں تا کہ ریلوے میں ملازمت دی جا سکے ڈی ایس کا مزید کہنا تھا کہ محمد اسلم کے قل خوانی کے اخراجات وہ خود ادا کریں گے۔