حکومت صوبہ بھر میں 2 ارب 8 کروڑ سے زائد پودے لگائے، اشتیاق ارمڑ

October 03, 2022

پشاور(جنگ نیوز)خیبر پختونخوا کے وزیر جنگلات، ماحولیات اور جنگلی حیات سید محمد اشتیاق ارمڑ نے کہا ہے کہ صاف ستھرا ماحول مہلک امراض سے محفوظ رہنے کا آسان طریقہ ہے ملک کو سرسبز و شاداب بنانا پی ٹی آئی کا مشن ہے جس کیلئے تحریک انصافان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت جنگلات کے فروغ اور ماحولیاتی آلودگی اور سیلاب کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے ، صوبہ بھر میں مون سون کے حوالے سے شجر کاری جاری ہے جس میںتعلیمی اداروں کے طلبہ، اساتذہ، سول سوسائٹی سمیت مختلف اداروں کا کردار قابل ستائش ہے ماحولیاتی آلودگی سے مہلک بیماریاں پیدا ہوتی ہیں جس کے تدارک کیلئے شجرکاری ناگزیر ہے اور پودے لگانا صدقہ جاریہ بھی ہے درخت سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچاؤ اور زمین کے کٹاؤ کو روکنے کا اہم ذریعہ ہیں لہذا عوام بڑھ چڑھ کر پودے لگائیں تاکہ نہ صرف خود کو بلکہ آنے والی نسلوں کو بھی ماحولیاتی آلودگی کے مضر اثرات سے محفوظ بنا سکیں وزیر جنگلات نے کہا کہ گرین پاکستان چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا خواب ہے اور ان کی جرات مندانہ پالیسیوں اور بہتر حکمت عملی سے ملک کو سر سبز و شاداب بنائیں گے