PTI خواتین ارکان کو نازیبا اشارے، پنجاب اسمبلی کی استحقاق کمیٹی نے عطا تارڑ کو دوبارہ طلب کرلیا

October 04, 2022

لاہور( نمائندہ جنگ) پنجاب اسمبلی کی استحقاق کمیٹی نے وزیراعظم کے مشیر عطا تارڑ کو پنجاب اسمبلی کی پی ٹی آئی کی خواتین اراکین کو نازیبا اشارہ کرنے پر دوبارہ طلب کرلیا ہے اور پیش نہ ہونے پر گرفتار کر کے کمیٹی کے سامنے پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ چودھری علی اختر چیئر مین استحقاق کمیٹی کے زیر صدارت ہنگامی اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، ایم پی اے سادیہ سہیل رانا نے عطاء تارڑ کے خلاف پنجاب اسمبلی میں انگلی کا نازیبہ اشارہ کرنے پر درخواست دے دی۔