عمران خان اقتدار کی ہوس میں اندھے ہوگئے ہیں، مخدوم احمد محمود

October 04, 2022

لاہور(سپیشل رپورٹر) پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ عمران خان نااہل، اس کو بات کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے، اقتدار سے باہر نکلنے کے بعد عمران خان قتدار کی ہوس میں اندھے ہوچکے ہوگئے ہیں جو آئین و قانون سے بالاتر ہو کر پارلیمان، اعلی عدلیہ، قانون نافذکرنے والے حساس اداروں اور قومی سیاسی جماعتوں کی قیادت کیخلاف بدزبانی سمیت سرعام دھمکیاں دیکر غداری کے مرتکب ہو کر تمام حدیں پار کرچکے ہیں۔