عمران خان ملکی سلامتی و بقا کی ضمانت بن چکے، عون بپی

October 04, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر ) سینیٹر و پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے صدر عون عباس بپی نے کہا کہ کہ عمران خان ملکی سلامتی و بقا کی ضمات بن چکے ہیں جبکہ موجودہ حکمران ملک کے لئے سیکیورٹی رسک ثابت ہو رہے ہیں ۔ وہ جنوبی پنجاب کی مانیٹرنگ کمیٹی ممبران کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔صوبائی وزیر شہاب الدین خان سیہر،ممبرصوبائی اسمبلی میاں محمد شفیع، سابق ڈویژنل صدراعجاز حسین جنجوعہ اورسابق ڈویژنل صدر ڈی جی خان جاوید خان لغاری نے شرکت کی۔