افغان تعلیمی ادارے میں بچوں پر خودکش حملے اور سیالکوٹ میں ذاکر کی شہادت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

October 04, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) افغانستان کے ایک تعلیمی ادارے میں معصوم بچوں پر خودکش حملہ اور سیالکوٹ میں ذاکر نوید عاشق بی اے کی دوران مجلس دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہادت پر شیعہ علماء کونسل سوتری وٹ مرکزی تنظیم لائسنسداران عزاداری انجمن سید الساجددین کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،جس سے مزین عباس چاون اور حاجی طاہر حسن بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے مذمت کی،مظاہرے میں علامہ مجاہد عباس گردیزی، مولانا امجد رضا خان ، اخلاق حیدر صدیقی، بشارت قریشی، سید انیس حیدر نقوی، اقبال حسین، مبارک بخاری ،مبشر فدا ،علی رضا عدیل عباس، جعفر رضا ، ارشد عباس دیگر نے شرکت کی۔