ڈینٹل کلینک پر حملہ پاک چین تعلقات خراب کرنے کی سازش، پولیس

October 05, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی منتظم عدالت میں صدر میں ڈینٹل کلینک پر چینی نژاد پاکستانیوں پر حملہ کے کیس میں پولیس نے حملہ پاک چین تعلقات خراب کرنے کی سازش قرار دے دیا،پولیس نے ابتدائی تفتیشی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی ،رپورٹ کے مطابق صدر کے علاقے میں ڈینٹل کلینک پرچینی نژاد پاکستانیوں پر 29ستمبرکو حملہ سندھو دیش پیپلز آرمی کے دہشت گردوں نے کیا، دہشت گرد تنظیم پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں کو ختم کرنا چاہتی ہے،دہشت گرد حملے کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ دے کر مذموم مقاصد کے حصول اور اپنی تنظیم کی تشہیر کی گئی،حملے کی ایف آئی آر دو نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کی گئی، ایک ملزم گاہک بن کر کلینک میں آیا جس نے حملہ کیا اور دوسرا باہر موجود تھا ،ملزمان کو جلد گرفتار کرکے کورٹ میں پیش کردیا جائے گا ۔