عدالتی عملے کے رکن پر تشدد اور جان سے مارنے کی دھمکی، ایس ایچ او ٹیپو سلطان کو شوکاز نوٹس جاری

October 05, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے عدالتی عملے کے رکن محمد آصف پر پولیس تشدد اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کے کیس میں ایس ایچ او ٹیپو سلطان کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ،ایس ایس پی ایسٹ کی جانب سے انکوائری رپورٹ جمع نہ کرائی جاسکی، عدالت نے کہا کہ اگر آئندہ سماعت پر رپورٹ جمع نہیں کرائی تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔