سینیٹ، وزیر مذہبی اُمور کے سخت الفاظ پر اقلیتی ارکان کا احتجاج، واک آئوٹ

October 05, 2022

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) سینیٹ میں وقفہ سوالات کے آخر میں وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور اور اقلیتی رکن اسمبلی میں سخت الفاظ کے استعمال پرایوان میں گرما گرمی پیدا ہو گئی ، اقلیتی ارکان نے وفاقی وزیر مذہبی امور کے ریماکس پر شدید ردعمل اور چیئرمین ڈا ئس کر قریب جا کر شور مچایا ،اپوزیشن نے بھی اقلیتی ارکان کا ساتھ دیا اور واک آئو ٹ کیا ، دونو ں ا طراف نے ایک دوسرے پر خوف فقرے کسے ، چیئرمین سینٹ نے الفاظ کارروائی سے حذف کرتے ہوئے حکومتی ارکان سے کہا کہ وہ اپوزیشن کو مناکر واپس ہائوس میں لائیں ،تھوڑی دیر بعد اپوزیشن واپس آگئی۔تفصیلات کے مطابق گو ر دوارو ں میں اخراجات سے متعلق وزارت مذہبی امور کی جانب سے تسلی بخش جواب نہ دینے پر اقلیت کے سینٹرز دنیش کمار اور گل دیپ سنگھ نے وزارت مذہبی امور میں پارلیمانی سیکرٹری رکھنے کا مطالبہ کیااور کہا کہ کم از کم عزت او احترام سے جواب تو ملتا،مولانا کوہماری عبادت گاہوں کا معلوم ہی نہیں،وفاقی وزیر مذہبی امور رمفتی عبدالشکورنے جواب دیا کہ اقلیت کو تکلیف ہے ( پیٹ میں درد ہے ) کہ میں مولوی کیوں وزیر ہوں ،چار سال قبل یہ سوال کیوں نہ کیا گیا،وہ گند میں صاف نہیں کر سکتا،اس موقع پر اقلتی ارکان نے ان الفاظ کو اپنی توہین قرار دیتے ہوئے واک آوٹ کیا ،چیئرمین سینٹ نے،وفاقی وزیر کو بار بار کہا کہ پیٹ میں درد والی بات واپس لیں،جس پر وفاقی وزیر نے جواب دیا کہ جو کہا ٹھیک کہا پہلے وہ اپنے الفا ظ واپس لیں پھر میں اپنے الفا ظ واپس لو ں گا ۔