جامشورو گرڈ اسٹیشن پر ٹریپنگ کا معاملہ‘ این ٹی ڈی سی کو ایک کروڑ روپے جرمانہ

October 05, 2022

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ستمبر 2021 میں جامشورو گرڈ سٹیشن پر ٹریپنگ کے معاملہ پر نیپرا اتھارٹی نے این ٹی ڈی سی پر 1 کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ ٹریپنگ گرڈ اسٹیشن پر آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے ہوئی۔ جامشورو گرڈ سٹیشن کی ٹریپنگ سے کے ٹو، چائنہ پاور حب اور ہوا سے پیدا کی جانے والی بجلی سسٹم سے نکل گئی تھی جس کے نتیجے میں یکم ستمبر 2021 کو حیسکو اور کے الیکٹرک میں جزوی بلیک آؤٹ ہوا تھا۔ جرمانہ بروقت بجلی سپلائی کی بحالی میں ناکامی پر کیا گیا۔ این ٹی ڈی سی کو حیسکو اور کے الیکٹرک کو بجلی سپلائی کی بحالی میں تقریباً 2 گھنٹے اور 33 منٹ لگے تھے۔