بستی نور والا میں گندم گودام پر چھاپہ، ڈھائی ہزار کلو آمچُور پاؤڈر تلف

October 05, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر ) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی غیر معیاری مصالحہ جات تیار کرنے والے عناصر کیخلاف کارروائیاں ، فوڈ سیفٹی ٹیم کا گندم گودام بستی نوروالا میں گرائنڈنگ یونٹ پر چھاپہ، 2 ہزار 400 کلو گرام ملاوٹی آمچُور پاؤڈر تلف اورگرائنڈنگ یونٹ مالکان کو 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق ملتان کے علاقے بستی نوروالا میں گرائنڈنگ یونٹ پر چھاپہ مارا گیا۔ ٹیسٹ کے دوران آم چور پاؤڈر میں کیمیکل کی ملاوٹ پائی گئی۔ سیمپل فیل ہونے پر سینکڑوں کلو گرام مصالحہ جات تلف کردیے گئے۔ پاؤڈر میں ملاوٹ کرنے پر گرائنڈنگ یونٹ کو جرمانہ بھی کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک کا کہنا تھا کہ مصالحہ جات میں ملاوٹ صحت کیلئے نقصان دہ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام تک محفوظ خوراک کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔