بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار ڈیڑھ کلو آئس برآمد

October 05, 2022

ملتان( سٹاف رپورٹر ) صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتارکرکے ڈیڑھ کلو آئس منشیات برآمد کرلی مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔تفصیل کے مطابق پولیس نے مخبر کی اطلاع پر پل واصل پر چھاپہ مارکر بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم نیاز محمد کو گرفتار کر کےلاکھوں روپے مالیت کی 1500 گرام آئس برآمد کر لی ملزم کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔