محمد رضوان کی آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار

October 06, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی آئی سی سی ٹی20 رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار ہے بولنگ کی ٹاپ ٹین رینکنگ میں کوئی بھی پاکستانی بولرز شامل نہیں ہے۔آئی سی سی کی نئی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان انگلینڈ کے خلاف سیریز کے آخری میچ میں 1 رن بناکر آؤٹ ہوگئے تھے جس کے باعث انکے 7 پوائنٹس میں کمی آئی ہے اور وہ 854 ریٹنگ کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہیں۔ بھارتی کھلاڑی سوریا کمار یادیو ہوم گراؤنڈ میں جنوبی افریقاکے خلاف پلے دو میچز میں نصف سنچریاں جڑ کر اپنے ریٹنگ پوائٹس میں اضافہ کرلیا ہے، آئی سی سی رینکنگ میں وہ دوسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ انکے ریٹنگ پوائنٹس کی تعداد 838 ہوچکی ہے۔پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم رینکنگ میں تیسرے نمبر پر برقرار ہیں جبکہ جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کوک 6 درجے بہتری کے بعد 12 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ افغانستان کے راشد خان رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔سری لنکا کے ونندو ہسارنگا تیسرے اور آسٹریلیا کے ایڈم زمپا چوتھےنمبر پر آگئے ہیں۔