نشتر پارک اور رضویہ سوسائٹی سے چپ تعزیہ کے جلوس برآمد، سخت حفاظتی انتظامات

October 06, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہادت حضرت امام حسن عسکری ؑکی مناسبت سے چپ تعزیہ کا مرکزی جلو س نشتر پارک سے بدھ کی صبح برآمد ہوا اور مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیاں ایرانیاں کھارا در پہنچا،جہاں سے نور باغ مسافر خانہ موسیٰ لین پہنچ کراختتام پذہرہوگیا ، چپ تعزیہ کا دوسرا جلوس دوپہر 2 بجے رضویہ میں واقع امام بارگاہ قصر مسیب رضویہ سوسائٹی ناظم آباد سے برآمد ہوا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا نماز مغربین مارٹن روڈ پر واقع امام بارگاہ شاہ نجف پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا ،قبل ازیں مجالس کا انعقاد کیا گیا ،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔