بلدیہ میں گھر سے 3 ڈبل بیرل 12 بور رائفلز، 22 موبائل فون برآمد، ملزم گرفتار

October 06, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اتحاد ٹاؤن پولیس نےبلدیہ ٹاؤن میں گھر سے اسلحہ اور موبائل فونز برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ،گھر کی تلاشی کے دوران 3ڈبل بیرل 12 بور رائفلز اور 22 موبائل فون برآمد ہوئے، پولیس نےجائے وقوعہ سے ملزم عمران ولد علی محمد کو گرفتار کر لیا ،پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔