• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی میں موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ماں اور بیٹا زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورنگی نمبر چار سیکٹر 50A غوث پاک روڈ کے قریب موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ماں بیٹا زخمی ہو گئے، جناح اسپتال میں شناخت 45 سالہ عطیہ زوجہ منیر اور 27 سالہ طلحہٰ ولد منیرکے نام سے کی گئی،پولیس کے مطابق زخمی خاتون بازارسے سبزی لیکر آ رہی تھی اورجسے ہی گھرکے دروازے پر پہنچی تواسی دوران موٹر سائیکل سوار 3 ملزمان آئے اور خاتون سے بیٹے کا پوچھا کہ طلحہٰ گھرپر ہے جس پر خاتون نے کہا ہاں بیٹا گھرپرہے خاتون نے گھر میں داخل ہوکر بیٹے کو آواز دی بیٹا جسے ہی گھر کے دروازے پر پہنچاتو مسلح ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس پر بیٹے نے گھرکا دروازہ فورا بند کردیا ، تاہم گولیاں دروازے کو پار کرتے ہوئے ماں بیٹے کو لگیں، ملزمان موقع پر سے فرار ہو گئے ، ایس ایچ او نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید