کراچی(اسٹاف رپورٹر)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ ظالم سامراج و صہیون نے زمین کا امن تہہ و بالا کر دیا،انسانی حقوق کی پامالی و ظلم وجبر کی داستانیں، سازشیں،جنگیں، مکینوں کی انکے آبائی علاقوں سے بے دخلی کی مثالوں سے دنیا بھری ہوئی ہے جبکہ موجودہ دور میں غزہ،لبنان،ایران کی زمینوں پر تباہی پھیلائی گئی اور نسل کشی کی گئی۔