• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرجانی، جھگڑے کے دوران شوہر کا بیوی پر تشدد، گلا دباکر قتل کردیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سرجانی ٹاؤن میں گھریلوجھگڑے کے دوران مبینہ طور پر شوہرنے بیوی کوتشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلادباکرقتل کردیا،تفصیلات کے مطابق سرجانی شاہ بیگ گوٹھ چانڈیوڈیرہ کے قریب گھرسے ملنے والی خاتون کی تشدد زدہ لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی،پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت 40 سالہ کرن عرف صائمہ زوجہ نذیر کے نام سے کی گئی ، مقتولہ اوراس کے شوہرکے درمیان چند روز سے جھگڑے ہو رہے تھے ،مقتولہ شوہرسے طلاق کا مطالبہ کر رہی تھی ،جمعرات کی صبح گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر نے بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا اورگلادبا کراسے قتل کردیا ، پولیس نے شوہرنذیرکوگرفتارکرکے تھانے منتقل کردیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید