• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلستان جوہر، پلاٹ کے تنازع پر جھگڑا، نوجوان کو قتل کردیا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گلستان جوہرمیں مبینہ طور پرپلاٹ کے تنازع پر جھگڑے کے دوران تشدد سے نوجوان ہلاک ہوگیا،پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا، تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر تھانے کی حدود گلستان جوہر بلاک9پھول چوک کے قریب جمعرات کی صبح جھگڑے کے دوران سر پر وزنی چیزلگنے سے 18سالہ عبدالواجد ولد عبدالرزاق جاں بحق ہوگیا، لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی، ایس ایچ او گلستان جوہر نوید سومرو کے مطابق دو فریقین کے درمیان پلاٹ کا تنازع چل رہا تھاجس پر ایک فریق نے دوسرے فریق کے گھر پرچڑھائی کردی ، جھگڑے کے دوران نوجوان سر پر وزنی چیز لگنے سے جاں بحق ہو گیا، پولیس نے ملزم خادم حسین کوگرفتارکرلیا جبکہ 2ملزمان ذوالفقار اور امام بخش فرارہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید