کراچی (اسٹاف رپورٹر)سٹی کورٹ میں پیشی کے لیے آئے پولیس انسپکٹر 53 سالہ محمد لطیف دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئے، مرحوم اے وی سی گارڈن میں تعینات تھے ،پولیس حکام کے مطابق اُنہیں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ دم توڑ گئے۔