واٹربورڈ تمام علاقوں میں نکاسی و فراہمی آب کو یقینی بنائے، وقار مہدی

October 06, 2022

کراچی (استاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی اور سربراہ چیف منسٹر انسپکشن انکوائریز ٹیم وقار مہدی کی سربراہی میں ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کے دفتر میں ایک اجلاس منعقد ہوا ، انہوں نے واٹربورڈ کے افسران کو ہدایت کی کہ تمام علاقوں میں پانی کی نکاسی آب اور فراہمی آب کو یقینی بنائیں اور ضلع میں پانی کی تقسیم کو منصفانہ بنایا جائے۔