اہل بیت ؓکی تعلیمات امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہیں، تحفظ عزاداری کونسل

October 06, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر ) تحفظ عزاداری کونسل کے مرکزی صدر خاور شفقت بھٹہ اور مرکزی سیکرٹری جنرل سید طالب حسین پرواز نے کہا ہے کہ اہل بیتاطہارؓکی تعلیمات امت مسلمہ کے لیے مشعل راہاور دنیا و آخرت میں کامیابی کا زینہ ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے امام بارگاہ مائی بیگم حویلی بکروال چوک شہیداں کے لائسنسدار نیاز علی کے زیر اہتمام حضرت امام زین العابدین کے چہلم کے سلسلے میں علم و ذوالجناح کے ماتمی جلوس کی برآمدگی سے قبل عزاداروں سے خطاب کے دوران کیا، اس موقع پر ملک وقوم کی سلامتی، ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی طور پر دعا بھی کی گئی۔