این اے 157 کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کی کامیابی کیلئے خواتین کارکن متحرک ہوں ، زین حسین، مہربانو قریشی

October 06, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر ) رکن صوبائی اسمبلی مخدومزادہ زین حسین قریشی اور این اے 157 سے پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار مہر بانو قریشی نے کہا ہے کہ پی پی 217 کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کی کامیابی میں خواتین ونگ نے اہم کردار ادا کیا، این اے 157 کے ضمنی انتخاب میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کیلئے خواتین کارکن متحرک ہوں اورپی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچائیں،ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز باب القریش سیکرٹریٹ ملتان میں پی ٹی آئی خواتین ونگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ 16 اکتوبر کواینا ے157 کے ضمنی انتخابات میںعوام عمران خان کا ساتھ دیں۔