حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر مختلف فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے

October 06, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر ) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملتان ڈویژن میں کارروائیاں جاری،کریانہ سٹورز، ریسٹورنٹس اور متعدد فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد، 10 کلو ممنوعہ اشیا، 10 لٹر ایکسپائرڈ کولڈ ڈرنکس اور 3 کلو ایکسپائرڈ مصالحہ جات تلف کر دیےگئے، ملتان میں ممنوعہ اجزافروخت کرنے پر ڈرنک کارنر کو 10 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا، ملتان میں ہوٹل کو فریزر میں خوراک کی نامناسب سٹوریج پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا،2 فوڈ پوائنٹس کو خوراک کو ڈھانپ کر نہ رکھنے اور سبزیوں کو زمین پر سٹور کرنے پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا،اس کے علاوہ خانیوال میں 2 کریانہ سٹورز کو ناقابلسراغ اشیافروخت کرنے، مکڑیوں کے جالے پائے جانے پر 35 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا،وہاڑی میں 2 مختلف فوڈ پوائنٹس کو ایکسپائرڈ اشیافروخت کرنے، صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر 30 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا،لودھراں میں ایکسپائرڈ مصالحہ جات فروخت کرنے پر کریانہ سٹور کو 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔