خواتین یونیورسٹی میں کورونا کےبعد تعلیمی مسائل کے موضوع پربین الاقوامی کانفرنس کا آغاز

October 06, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) خواتین یونیورسٹی میں کورونا کے بعد تعلیمی مسائل کے موضوع پرانٹرنیشنل کانفرنس شروع ہوگئی ، کانفرنس تین روز جاری رہے گی، کانفرنس کا اہتمام پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن اور شعبہ ایجوکیشن ویمن یونیورسٹی ملتان کے باہمی تعاون سے کیا گیا ہے، افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئےوائس چانسلر ویمن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے منتظمین کوکامیاب کانفرنس کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا اورتعلیمی اداروں میں تحقیق کے معیار کو فروغ دینے کے لیے اس قسم کی کانفرنسوں کے انعقاد پر زور دیا۔