مسلح افراد نے گھر میں گھس کر 54 لاکھ کے زیورات چھین لئے، 3 گاڑیاں، 38 موٹرسائیکل بھی غائب

October 06, 2022

راولپنڈی ، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں وارداتوں میں شہری 2گاڑیوں ایک رکشے 27 موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز ،نقدی جبکہ اسلام آباد کے شہری گاڑی اور 11موٹر سائیکلوں سے محروم ہو گئے ۔تھانہ سول لائنزکے علاقہ تلسہ روڈپر علی دستگیر اوراس کی بیوی گھر میں سو رہے تھے کہ چار لڑکے ان کے گھر میں داخل ہوئے جوگن پوائنٹ پر طلائی زیورات مالیتی54لاکھ روپے اورموبائل چھین کر فرار ہوگئے۔ تھانہ رتہ امرال کے علاقہ ڈھوک حسومیں تین موٹرسائیکل سوار گن پوائنٹ پر محمدعرفان اوراس کے بھانجے یار محمد سے موٹر سائیکل اپلائیڈ فار چھین کرلے گئے ، تھانہ بنی کے علاقہ باغ سرداراں میں تین موٹر سائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر محمد محسن سے موبائل اور 10ہزارروپے ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ ڈی بلاک میں چارموٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر عاطف الرحمان سے 27سو روپے ،تھانہ صادق آبادکے علاقہ میں دو موٹرسائیکل سواراسلحہ کی نوک پر ضیاء الحسن سے 39 ہزار روپے اورموبائل ،تھانہ کینٹ کے علاقہ صدر میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار گن پوائنٹ پر صلاح الدین کے ملازم محمد اعجاز سے 10 لاکھ 30 ہزار روپے ،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ کینٹ ویوکالونی میں عبادالحق اوراس کےکزن عاشرجمیل سےدو نامعلوم موٹرسائیکل سوار 2 موبائل ،تھانہ آراے بازارکے علاقہ قصائی چوک میں دوموٹرسائیکل سوارثمیر عارف سے گن پوائنٹ پرموبائل ،قصائی چوک میں محمد منیر اوراس کا بیٹا اسد منیر اپنی د کان پر موجود تھے دوموٹرسائیکل سوارگن پوائنٹ پر ان سے 15 ہزار روپے اورموبائل کارڈ مالیتی18ہزار روپے چھین کرلے گئے ،تھانہ ریس کورس کے علاقہ مصریال روڈپر رمشا شیرین کے ڈینٹنل کلینک میں دو نامعلوم ملزمان داخل ہوئے اورگن پوائنٹ پرموبائل اور3ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ سول لائنزکے علاقہ میں دوموٹرسائیکل سوار محمد اقبال نیازی سے گن پوائنٹ پر موبائل فون اور ایک لاکھ 20ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ گنگال میں محمد اسماعیل بنک سے 11لاکھ روپے نکلواکر موٹرسائیکل پر گھر کی طرف آرہا تھا کہ دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر اس سے 11لاکھ روپے چھین کر فرارہوگئے۔تھانہ دھمیال ، ،تھانہ نیوٹاؤن اور کینٹ، نصیر آباد اور کینٹ کے علاقہ میں5 افراد سے موبائل اور پرس چھین لیا گیا ۔ متعدد علاقوں میں شہریوں کے 6 موبائل چوری ہو گئے ۔تھانہ پیرودھائی کے علاقہ خیابان سرسیدمیں شاہد رحمان کے گھر کا تالا توڑکر12لاکھ روپے اڑالئے گئے ۔ متعدد دیگر علاقوں میں بھی شہری نقدی اور زیورات وغیرہ سے محروم ہو گئے ۔ اسلام آباد میں بھی متعدد افراد موبائل، نقدی سے محروم ہو گئے ۔بھارہ کہو کے علاقے میں فرہاد کے کمرے سے موبائل اور بٹوا ،شاہد اقبال کے گھر سے سامان ،شالیمار کے علاقے ایف 10 مرکز میں عرفان جعفر خان سے موبائل اور پرس،کراچی کمپنی کے علاقے جی نائن مرکز میں عاطف شوکت کا موٹر سائیکل اور اسامہ عتیق خان سے موبائل فون،،رمنا کے علاقے میں محمد ضیاء الحق سے موبائل فون،سبزی منڈی کے علاقہ میں میں محمد پرویز اسلم سے نقدی اور 15 تولہ سونا ،پنڈوری روڈ پر حاتم خان سے نقدی ،طلائی زیورات اور موبائل فون ،ترلائی سے وسیم سلیم کے گھر سے زیورات اڑا لئے گئے ۔