مشیر وزیراعلیٰ کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات، عوامی مسائل سے آگاہ کیا

October 07, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) مشیر وزیراعلیٰ پنجاب طارق زمان نے ڈپٹی کمشنر ملتان طاہر وٹو سے ملاقات کی ، رجسٹری برانچ اور اراضی ریکارڈ سنٹر پر عوامی مسائل بارے بریفنگ دی۔کینٹ میں رجسٹرار کی عدم دستیابی سے عوامی مشکلات سے آ گاہ کیا اور بتایا کہ جنرل بس سٹینڈ ٹرمینل کی چھتیں اور چاردیواری ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس پر ڈپٹی کمشنر نے ایڈمنسٹریٹر جنرل بس اسٹینڈ رانا محسن کو بلا کر جلد کام شروع کروانے کا حکم جاری کیا، اس موقع پرچوہدری طارق زمان نے کہا کہ حکومت کی ترجیحات عوام کے حقوق پر مسلط کالی بھیڑوں کا خاتمہ ہے، کسی کو بھی عوام کے بنیادی حقوق سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔