• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا مختلف شعبوں کا دورہ

ملتان (سٹاف رپورٹر ) وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے نشتر ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ تفصیلی دورہ کیا۔ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ، شعبہ پیڈز میڈیسن، آرتھو پیڈک ڈیپارٹمنٹ، ڈائلیسسز یونٹ، نشتر کولیکشن سنٹر اور شعبہ ناک کان اور گلہ میں مریضوں سے فراہم کی جانے والی طبی اور دیگر سہولیات بارے استفسار کیا،وائس چانسلر نشتر میڈیکل نے انتظامی افسران کو تمام تر سہولیات کی بلا تعطل فراہمی کو ہرممکن طریقے سے یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی، ان کا مزید کہنا تھا کہ تھا کہ سروس ڈیلوری میں کسی قسم کی کوتاہی قابل قبول نہیں۔
ملتان سے مزید