زرعی یونیورسٹی طلبہ کا لینڈ فل سائیٹ حبیبہ سیال کا مطالعاتی دورہ

October 07, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)نواز شریف زرعی یونیورسٹی کے سٹوڈنٹس نے لینڈ فل سائیٹ حبیبہ سیال کا مطالعاتی دورہ کیا۔ویسٹ مینجمنٹ کمپنی انتظامیہ نے بریفنگ میں بتایا کہ لینڈ فل سائیٹ میں ٹیکنیکل طریقے سے میونسپل ویسٹ کو ٹھکانے لگایا جاتا ہے اور یہاں پیدا ہونے والا کمپوسٹ زرعی مقاصد کے لئے کھاد کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔