جامع مسجد بیرون سیدان اکبر پورہ میں جشن عید میلاد النبی کا اجتماع

October 07, 2022

پشاور(نمائندہ خصوصی) ممتار روحانی پیشوا پیر طریقت رہبر شریعت پیر سید عبید اللہ شاہ باچا کی سرپرستی میں اکبر پورہ اور نواحی علاقوں میں جشن عید میلاد النبی کے اجتماعات کا سلسلہ جاری ہے53 مقامات پر ستائیس نومبر تک اجتماعات کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ جمعہ چودہ اکتوبر کو بعداز نماز جمعہ اکبر پورہ میں پیر سید عبید اللہ شاہ باچا کی سربراہی میں تاجدار ختم نبوت ریلی نکالی جائے گی۔ جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں مولانا حمزہ اور فخر سادات سید محسن شاہ کی سرپرستی میں جامع مسجد بیرون محلہ شریعت علامہ سید سجاد شاہ بادشاہ ممتاز روحانی پیشوا پیر طریقت رہبر شریعت علامہ سید سجاد شاہ بادشاہ ممتاز روحانی پیشوا پیر طریقت رہبر شریعت پیر سید عبید اللہ شاہ بادشاہ سید پنجو خیل گرینڈ امن جرگہ کے سربراہ حاجی سید ہدایت شاہ اور علمائے کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجتماع میں لبیک لبیک یا رسول اللہ لبیک،حرمت رسول پر جان بھی قربان ہےاور گستاخ رسول کی ایک ہی سزا سرتن سے جدا سرتن سے جدا کے زور دار نعرے گونجتے رہے۔ ممتاز عالم دین ڈاکٹر محمد لطیف قادری نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ میں فحاشی و بےحیائی کی نہیں بلکہ دین کی تبدیلی آ چکی ہے اور مسلمانوں میں اسلام کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے متحد ہونے کا جذبہ بڑھتا جارہا ہے ۔ اجتماع میں جامعہ سادات کے طلبا کی دستار بندی بھی کی گئی اور طلبا میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے .