’نیل آرٹ‘ بدلتے فیشن کے ساتھ اس کی سجاوٹ اور بناوٹ کا اسٹائل بھی بدل رہا ہے

November 11, 2022

ماریہ احمد

جہاں بدلتے فیشن کے ساتھ میک اپ کے انداز میں بھی تبدیلیاں آرہی ہیں وہیں نیل آرٹ کے سجاوٹ اور بناوٹ کے اسٹائل بھی بدل رہے ہیں۔ نیل آرٹ بھی اب میک اپ کا لازمی حصہ بن گیا ہے۔ بعض خواتین صرف میک اپ پر نہیں بلکہ نیل پالش پر خاص توجہ دیتی ہیں ۔اور لباس کی مناسبت سے رنگا رنگ نیل پالش لگانا پسند کرتی ہیں۔

اس متواتر سے بڑھتی ہوئی فیشن نےا س مانگ میں بھی اضافہ کردیا ہے۔ اسی لیے اب بازاروں میں پہلے سے کہیں زیادہ نیل پالش کے شیڈذ موجو دہیں اور بہت سے ایسے شیڈذ بھی آگئے ہیں جو پہلے استعمال نہیں ہوتے تھے ۔یہ منفرد اور حسین شیڈذ آج کل ہر خاتون کو ہی پسند ہیں ۔اب تو اس نئے ٹرینڈ کو باقاعدہ ایک آرٹ سمجھا جا تا ہے۔

ناخنوں پر نیل پاش سے کئی رنگوں سے مختلف ڈیزائن بناتی ہیں۔ ناخنوں پر لگانے والے نیل ایکس ٹینشنز یا مصنوعی ناخنوں کا رواج تو خاصا پرانا ہے جنہیں اپنے ناخنوں پر چپکا کر خواتین لمبے ناخنوں کا شوق پورا کرتیں تھیں لیکن اب مختلف دلکش ڈیزائنوں پر مشتمل نیل ریپس بھی مارکٹ میں دستیاب ہیں۔ جنہیں اسٹکرز کی مانند ناخنوں پر چپکا کر ان کی خوبصورتی میں اضافہ کیا جاتاہے۔ یہی نہیں بلکہ ناخنوں پر دلکش موتی اور نگینے بھی اس خوبصورتی سے چپکائے جاتے ہیں جو دیکھنے میں انتہائی حسین لگتے ہیں۔

ماربل نیل آرٹ ایک ایسا طریقہ ہے، جس کے لئے نیل پالش کے قطروں کو پانی کی اوپری سطح پر گرا کر ایک ڈیزائن بنایا جاتاہے اور پھر اس ڈیزائن کو ناخنوں پر منتقل کیا جاتا ہے۔

فری ڈراگنگ میں جیو میٹریکل ڈیزائن بنایا جاتاہے جب کہ فری ڈراپنگ اسٹائل میں گول ڈیزائن بنائے جاتےہیں۔ اس نیل آرٹ کو موسم گرما میں ٹرینڈ کے طور پر استعمال کیا جا سکتاہے۔ اس کے علاوہ فریش فروٹ نیل آرٹ کے ذریعے بھی ناخنوں کی خوبصورتی میں اضافہ کیا جا سکتاہے، اگر آپ فیشن کی دلدادہ ہیں اور کچھ نیا کرنا چاہ رہی ہیں تو تربوزی آرٹ کو اپنے ناخنوں پر ضرور آزمائیں۔ سن رائز نیل آرٹ بھی موسم گرما کے نیل آرٹ ٹرینڈ میں سے ایک ہے،اس نیل آرٹ کو ناخنوں پر لگانے کے لئے پیلی اور اورنج نیل پالش کا استعمال کیا جاتا ہے۔

سورج کو ذہن میں رکھتے ہوئے ناخنوں پر نیل آرٹ سے مختلف قسم کے خوبصورت اسٹائل ترتیب دیے جاتے ہیں جو ناخنوں کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیتے ہیں۔ آپ بھی اس آرٹ کو اپنانا چاہیں تو مختلف خوبصورت ڈیزائنز سے آئیڈیا لے کر اپنا شوق پورا کریں۔ اس شوق کو پورا کرنے کے لیے ضروری نہیں کہ آپ سیلون ہی جائیں، آپ گھر میں خود سے بھی یہ شوق پورا کر سکتی ہیں۔