افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لئے پاکستان ڈیفنس پیس موومنٹ کے زیراہتمام ریلی کا انعقاد

November 13, 2022

حیدرآباد(بیورورپورٹ)پاکستان ڈیفنس پیس موومنٹ سندھ کی جانب سے افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لئے تنظیم کے چیئرمین شکیل احمد غوری اور سرپرست محمد کاشف باغی کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے افواج پاکستان زندہ باد ریلی نکالی گئی، اس موقع پر جاوید جمال، حسین قریشی ، صائمہ قریشی اور ثمرین اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چند عناصر ہمارے اداروں کو بد نام کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں جبکہ ہماری فوج کی کارکردگی دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارے دفاعی ادارے ملک کی سالمیت ، امن و استحکام، سماجی وااقتصادی ترقی اور بقاءکے ضامن ہیں، جبکہ ملک میں پاک فوج کی قربانیوں سے ہی امن و استحکام قائم ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ ہر مشکل وقت میں پاک فوج کی جانب سے عوامی ریلیف کے کام قابل تعریف ہیں اور پاکستان کے محب وطن عوام اپنی افواج پاکستان کے ساتھ ہیں اور پاک فوج کے خلاف باتیں کرنے والے اور انتشار پھیلانے والے فوری طور پر باز آ جائیں، دوسری صورت میں اُن کا محاصرہ کیا جا ئے گا۔