’’خاموش نصیحت ‘‘

November 19, 2022

میں نے کہا ’’بابا جی ! میں غریب ہوں

بابا جی بولے :تم دیتے جو نہیں ہو

میں نے کہا :میرے پاس کچھ ہے ہی نہیں دینے کو

بابا جی بولے :کیوں نہیں ہے؟ بہت کچھ ہے

تمہارے پاس چہرہ ہے جس سے لوگوں کو مسکراہٹ دے سکتے ہو ،تمہاری زبان ہے، لوگوں سے اچھی اور بھلی بات کرسکتے ہو، تمہارا دل ہے اسے دوسروں کے لیے کھلا رکھ سکتے ہو، تمہاری آنکھیں ہیں جس سے تم اپنی برائیاں اور دوسروں میں اچھائیاں تلاش کرسکتے ہو، دراصل ہم اتنے غریب ہوتے نہیں

جتنی بچارگی دکھاتے ہیں

زندگی یہ نہیں کہ ہم کتنا جیتے ہیں،

زندگی یہ ہے کہ ہم جیتے کیسے ہیں۔