اکبرپورہ کو مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے، سید افتخار علی شاہ

November 25, 2022

پشاور ( نمائندہ خصوصی ) پیپلز پا رٹی کے رہنما سید افتخار علی شاہ اکبرپورہ کے صدر سید جمیل شاہ جنرل سیکرٹری سید مصنف شاہ ویلج کونسل اکبرپورہ 2 کے چیئرمین ملک قاسم خان حاجی واحد گل اور قاسم ظفر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے نو سالہ دور حکومت میں اکبرپورہ کو مثالی قصبہ بنانے کی بجائے گندگی کا ڈھیر بنادیاگیا ہے عوام کی مشکلات کا خاتمہ کرنے کی بجائے مشکلات میں اضافہ کیاجارہا ہے پیپلز پارٹی کے رہنما ئوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی دور حکومت میں گورنمنٹ گرلز مڈل سکول کو ہائی کا درجہ دیاگیا عمارت بنوائی گئی گورنمنٹ ہائی سکول فار بوائز اکبرپورہ کو ہائر سیکنڈری کا درجہ دیاگیانکاسی کیلئے بڑے نالے تعمیر کئے گئے گلی کوچے پختہ کئے گئے جبکہ پی ٹی آئی دور حکومت میں اکبرپورہ کو مسلسل نظر اندا ز کیا جارہا ہے