سوات کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے، حکیم خان یوسفزئی

November 25, 2022

پشاور ( آن لائن ) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ سوات کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے۔ کوہستان گٹ سیدوشریف سے دنگرام اور سنگوٹہ سڑک پر کام تیزی سے جاری ہے جو سیدوشریف، مینگورہ سٹی ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن سمیت سوات بھر میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں کا سہرا وزیراعلی محمود خان اور موجودہ صوبائی حکومت کو جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوہستان گٹ سیدوشریف سڑک پر تعمیراتی کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مئیر تحصیل بابوزئی شاہد علی،سلیم الرحمٰن سمیت سی اینڈ ڈبلیو کے افسران موجود تھے اس موقع پر فضل حکیم خان یوسفزئی نے کوہستان گٹ سیدوشریف کو گلکدہ، صابونے، لوے بنڑ،دنگرام اور سنگوٹہ سے ملانے والے روڈ کی تعمیر پر مزید کام تیز کرنے کی ہدایت کی انہوں نے مزید کہا کہ سی اینڈ ڈبلیو کے افسران اور ٹھیکیدار نیک نیتی اور ایمانداری کیساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں اور تعمیراتی میٹریل میں معیار پر سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا تھا کہ سنگوٹہ سے سیدو شریف کو لنک کیا جائے گا جس سے مینگورہ شہر میں ٹریفک اور دیگر مسائل میں کمی آئیگی۔ فضل حکیم خان یوسفزئی نے عوام کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ کوہستان گٹ سیدوشریف سے دنگرام تک کا پہلا فیز جون 2023 تک مکمل کیا جائے گا