قومی ہاکی ٹیم کا دوسرا دستہ جنوبی افریقا روانہ

November 26, 2022

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی ٹیم کا دوسرا دستہ جمعے کو ایف آئی ایچ نیشن کپ میں شرکت کے لئے جنوبی افریقاروانہ ہوگیا ۔ سات کھلاڑی ایک روز قبل جنوبی افریقا پہنچ چکے ہیں۔پاکستان ٹیم 28نومبر کو نیشن کپ میں اپنا پہلا میچ میزبان جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گی۔ قومی ہاکی دستہ میں منیجرسعید خان، ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین،کوچ ایاز محمود کپتان عمر بھٹہ، اکمل حسین، عبداللہ اشتیاق، محمد عبداللہ، عقیل احمد، ارباز احمد، اسامہ بشیر، احتشام اسلم، مرتضیٰ یعقوب، محمد سفیان خان، محمد عمران، ارشد لیاقت، حنان شاہد، ، افراز، رومان خان، رانا عبدالوحید، جنید منظور اور محمد شاہزیب خان شامل ہیں۔