سنی تحریک کی اپیل پر اجتماعات، ٹرانس جینڈر بل مسترد، قرارداد منظور

November 26, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پاکستان سنی تحریک کی اپیل پر ملک بھر میں نماز جمعہ کے اجتماعات میں جوائے لینڈ فلم پر مکمل پابندی کی قراردادیں منظور کی گئیں، علمائے کرام نے ٹرانس جینڈر بل کو مسترد کردیا گیا ، ثروت اعجاز قادری نے حضرت سیدنا قطب عالم شاہ بخاری کے عرس کے تیسرے روز مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی، انہوں نے مزار کے باہر زائرین کی سہولت کیلئے لگائے گئے استقبالیہ کیمپ کا دورہ اور زائرین میں لنگر تقسیم کیا ۔