مسجد نبوی ﷺ کے صحن میں بچے کی پیدائش

November 26, 2022

مدینہ منورہ (شاہدنعیم) مدینہ منورہ میں مسجد نبویﷺ کے صحن میں خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش ہو گئی۔سعودی ہلال احمر اتھارٹی کی شاخ کے ڈائریکٹر جنرل احمد بن علی الزہرانی نے بتایا کیا کہ رضاکار ٹیموں اور حرم ایمبولینس سنٹر نے ماں کی نازک حالت کے پیش نظر مسجد میں ہی بچے کی پیدائش کے کیس کی نگرانی کی، طبی ٹیموں نےزچگی کا عمل شروع کیا۔ ایک ہیلتھ پریکٹیشنر جو موقع پر موجود تھا، کا تعاون حاصل کیا گیا اور بچے کی پیدائش کامیابی سے مکمل ہو گئی۔