اختیارات سے تجاوز کیس، نیب کی بزدار کی عبوری ضمانت خارج کرنیکی استدعا

November 26, 2022

لاہور(پی پی آ ئی)غیر قانونی شراب لائسنس کیس میں نیب لاہور نے سابق وزیراعلیٰ عثمان بزادر کی عبوری ضمانت خارج کرنے کی استدعا کر دی، نیب نے عثمان بزدار کی عبوری ضمانت پر اپنا جواب عدالت میں جمع کرا دیا۔لاہور کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعلیٰ عثمان بزادر کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی۔ رپورٹ کے دوران نیب لاہور کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ عثمان بزدار کے خلاف انکوائری قانون کے مطابق شروع ہوئی، انکوائری کے دوران نئی شکایت کی دوبارہ درخواست آئی، قانون کے مطابق تحقیقاتی ادارے کے پاس شکایت پر تفتیش کرنے کا اختیار ہے۔نیب رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو بھی انکوائری میں طلبی کے متعدد نوٹسز جاری کیے گئے۔