حکومت عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیر خزانہ

November 26, 2022

اسلام آباد( نمائندہ جنگ)وزیر خزانہ نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام بالخصوص معاشرے کے نچلے طبقے کی فلاح و بہبود کے بارے میں گہری تشویش رکھتی ہے اور مختلف پروگراموں کے ذریعے عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنےکیلئے پرعزم ہے وزیر خزانہ و ریونیو سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت قومی صحت کارڈ وصحت سہولت پروگرام پر وزیراعظم کی تشکیل کردہ خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیرنیشنل ہیلتھ سروسز عبدالقادر پٹیل، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، معاون خصوصی خزانہ طارق باجوہ، معاون خصوصی ریونیو طارق محمود پاشا، سی ای او صحت سہولت پروگرام محمد ارشد، چیئرمین سٹیٹ لائف انشورنس شعیب جاوید، سپیشل سیکرٹری فنانس ،فنانس، ہیلتھ اور پاورٹی ایلیویشن ڈویژنز کے دیگر سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی ۔