ڈاکٹر کہور بلوچ سیاست کے تمام نشیب فراز سے آگاہ تھے، نیشنل پارٹی

November 26, 2022

کوئٹہ(پ ر)نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے ڈاکٹر کہور خان بلوچ کی پہلی برسی پر مرحوم کو خراج عقید ت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ مرحوم علم و زانت کی انتہا ‘سیاسی شعور و آگہی کی عملی داستان تھے بلوچ سیاست و تحریک کو ان کی ضرورت تھی لیکن زندگی نے ساتھ نہ دیابیان میں کہاگیا کہ ڈاکٹر کہور بلوچ سیاسی بصیرت ‘ دوراندیشی اور سنجیدگی سےکاعملی نمونہ تھے وہ بلوچ سیاست کے تمام نشیب و فراز سے نہ صرف آگاہ بلکہ اس کا مکمل ادارک رکھتے تھےسابق چیئرمین بی ایس او کے عہدہ پرفائز رکھنے والے مدلل انداز میں اپنی بات رکھتے تھے نیشنل پارٹی کو ڈاکٹرکہور بلوچ کی کمی ہمیشہ محسوس ہوگی۔