نیو سنٹرل جیل میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے فرضی مشقیں

November 26, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)نیو سنٹرل جیل ملتان میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے فرضی مشقیں کی گئیں، جس میں پولیس، جیل پولیس، آرمی کمانڈوز و دیگر نے شرکت کی،موک ایکسر سائز میں ایلیٹ فورس، سی ٹی ڈی، ریسکیو، فائر بریگیڈ، بم ڈسپوزل سکواڈ و دیگر نے بھی شرکت کی، موک ایکسر سائز کے دوران 3فرضی دہشت گردوں کو پکڑنے اور زخمیوں کو طبی امداد دینے کا بھی عملی مظاہرہ کیا گیا۔