آرٹسٹ خدمات کارڈ کا جلد اجراء کریں گے، صوبائی وزیر ثقافت

November 26, 2022

لاہور(شوبز رپورٹر) لاہور آرٹس کونسل الحمراء میں صوبائی وزیر ثقافت،کھیل و اُمور نوجواناں تیمور مسعود کی زیر صدار ت آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کا اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں تیمور مسعود نے آرٹسٹوں کی فلاح و بہبو د کے حوالے سے اہم فیصلوں کا اعلا ن کیا۔صوبائی وزیر ثقافت،کھیل و اُمور نوجواناں تیمور مسعود نے کہا کہ حکومت پنجاب آرٹسٹوں کی مالی معاونت کے لئے آرٹسٹ خدمات کارڈ کا جلد اجراء کریں گی،آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کی مد میں رقم کو آٹھ کروڑ سے 15 کروڑ کرنے کی سفارش کی جائے گی۔ ۔اجلاس میں سعدیہ سہیل رانا،سیکرٹری اطلاعات وثقافت پنجاب آصف بلال لودھی و محکمہ اطلاعات وثقافت کے تمام ماتحت اداروں کے سربراہاں نے شرکت کی۔