شہری سے ڈکیتی کرنے والے 3 ملزمان گرفتار کر لئے

November 27, 2022

کراچی( اسٹاف رپورٹر )نیو کراچی صنعتی ایریا پولیس نے گودھرا چوک پر شہری سے ڈکیتی کرنے والے 3 ملزمان گرفتار کر لیے۔پولیس کے مطابق 3 مسلح ملزمان شہری بابر شاہ سے گودھرا چوک پر موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے تھے۔صنعتی ایریا پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی کا آغاز کیا اور 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کی شناخت محمد جہانگیر ولد ابولحسن اور محمد کاشف ولد محمد ذاکر کے ناموں سے ہوئی۔ گرفتار ملزمان کے قبضے 2عدد TT پستول 30بور لوڈ میگزین 7راؤنڈ اور شہری سے چھینے ہوئے موبائل فون برآمد ہوئے،گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ نیو کراچی ڈویژن سمیت ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مختلف علاقوں میں لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث ہیں،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ دوسری کاروائی میں نیو کراچی صنعتی ایریا پولیس نے گودھرا میں خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ہوئے ایک گٹکاماوا کے کارخانے پر چھاپہ مارا ،کاروائی کے دوران ملزمان فرار ہوگئے جن میں ایک ملزم کی شناخت محمد شریف سوجیلا کے نام سے ہوئی ہے،پولیس نے چھاپہ مار کارروائی میں 400کلو گرام گیلی چھالیہ، 20کلو تمباکو 2 کلو چونا، 2 کلو کتھا، اور 200پڑیاں تیار گٹکاماوا برآمد کر لیا ،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔