فیڈرل بی ایریا میں گھر کی چھت سے گر کر ایک شخص جاں بحق

November 27, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بی ایریا میں گھرکی چھت سے گر ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی ایریا بلاک 4گل فشاءمسجد کے قر یب گھر کی چھت سے گر کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا ،متوفی کی لاش عباسی اسپتال پہنچائی گئی ،جہاں متوفی کی شناخت 50سالہ محمد عرفان ولد عبدالوحیدکے نام سے کی گئی ۔