آرٹس کونسل، مصور شان امروہوی کے فن پاروں کی نمائش

November 28, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے معروف مصور شان امروہوی کے فن پاروں کی نمائش "ونٹیج پاور "کا اہتمام احمد پرویز آرٹ گیلری میں کیا گیا،نمائش میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ ،صدر بینک آف پنجاب ظفر مسعود، مصور شان امروہی سمیت مختلف مصوروں اور آرٹ کے قدردانوں نے شرکت کی،مصور شان امروہوی کے فن مصوری پر مشتمل شاہکار تاریخی جنگوں میں ہاتھی اور گھوڑوں کے استعمال پر مبنی تھے، صدر آرٹس کونسل محمد شاہ نے نمائش سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے یہاں صرف تصاویر ہی نہیں سجائی بہت سے مصوروں کی محفل سجائی ہے۔